۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
محمد محفوظ مشہدی

حوزہ/ اسلام کے بنیادی عقائد میں کسی کو نقب زنی کی اجازت نہیں دیں گے،قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کی متفقہ قرارداد قائدین اہل سنت کا عظیم کارنامہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ ختم نبوت اسلام کااساسی عقیدہ ہے۔ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہے۔ کسی بھی تشریح میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا کافراور مرتد ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ اسلام کے بنیادی عقائد میں کسی کو نقب زنی کی اجازت نہیں دیں گے۔

قائدین اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ اکابرین اہل سنت نے ہمیشہ ناموس رسالت کا تحفظ کیا۔ انشاءاللہ نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد بھی کامیاب ہوگی۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کی متفقہ قرارداد کی منظوری قائدین اہل سنت کا عظیم کارنامہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر تحریک فدایان ختم نبوت سید واجدعلی گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اور انہیں مری میں تین روزہ کامیاب ختم نبوت تربیتی کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دی اورزوردیا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی کا دیا ہوا آئین ختم نبوت کا بہترین محافظ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .